تارک الوطن
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جو مستقل طور پر مکان شہر یا ملک چھوڑ دے۔ "تارک الدنیا اور تارک الوطن ہونا خالہ جی کا گھر نہیں۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'تارک' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'وطن' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٠١ء میں "الف لیلہ سرشار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جو مستقل طور پر مکان شہر یا ملک چھوڑ دے۔ "تارک الدنیا اور تارک الوطن ہونا خالہ جی کا گھر نہیں۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١٢ )